غزہ سے فلسطینی باشندوں کے جبری انخلا کے خلاف ایران اور عمان کا سخت موقف
ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کی مدد کے لئے اسلامی ملکوں کے اقدامات اور کوششوں کے ہم آہنگ ہونے پر تاکید کی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور عمان کے وزیر خارجہ بدرالبوسعیدی نے ٹیلی فونی گفتگو میں فلسطینی عوام خاص طور پر بچوں کا قتل عام فوری طور پر روکے جانے، غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کئے جانے اور ایندھن، خوراک، دوا اور طبی وسائل پر مشتمل انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی راہوں کا جائزہ لیا۔
ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے اسی طرح غزہ سے فلسطینی باشندوں کے جبری انخلا کی پالیسی کے خلاف اپنی ٹھوس مخالفت کا اعلان کیا ۔
صیہونی حکومت فلسطینیوں کی طوفان الاقصی کارروائیوں میں اپنی بھاری شکست کی تلافی کے لئے فلسطین کے مظلوم عوام کا قتل عام کر رہی ہے اور رہائشی گھروں اور غزہ میں فلسطینی کیمپوں ، طبی مراکز اور مسجدوں کو نشانہ بناکر اب تک ساڑھے چار ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے کہ جن میں زیادہ تر بچے اور عورتیں شامل ہیں