Nov ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران: اقوام متحدہ صرف چند ملکوں کے ہاتھوں یرغمال

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور چند ممالک نے اقوام متحدہ کو یرغمال بنا کر، نسل پرست اور مجرم اسرائیلی حکومت کے مفادات پر بین الاقوامی امن و سلامتی اور انسانی حقوق کو قربانی کر دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جبالیا کیمپ پر صیہونی حکومت کے بے رحمانہ اور سفاکانہ حملے پر ردعمل میں ایکس سوشل نیٹ ورک پر جبالیا کیمپ کی بعض تصاویر شا‏ئع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد غزہ کے مرکز میں واقع البریج کیمپ کی ویرانی، فلسطین کے مظلوم عوام کے قتل عام اور ان پر ڈھائے گئے صیہونی مظالم کی انتہا کی غماز ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دنیا کے تقریبا سبھی ممالک، حکومتیں اور اقوام کی اکثریت، غزہ میں جنگ بندی اور نہتے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے تباہ کن اور جنون آمیز حملوں کا خاتمہ چاہتی ہے، سوائے امریکی حکومت اور چند یورپی حکومتوں کے کہ وہ ہمیشہ انسانی حقوق کے دفاع کا جھوٹا نعرہ لگا کر دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتی ہیں۔

ٹیگس