Nov ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • غزہ کے عوام انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کا مشاہدہ کر رہے ہیں، اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام صیہونی حکومت کے ذریعہ انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ کے بارے میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کہا کہ غزہ کے عوام کو عالمی سطح پر جنگ بندی کے مطالبات کے باوجود انسان دوستانہ امداد بند کئےجانے اور صیہونی حکومت کی وحشیانہ کارروائیوں کا سامنا ہے-

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے یہ کہتے ہوئے کہ ایسی صورت حال میں صرف اظہار ہمدردی کافی نہیں ہے کہا کہ عام توقع یہ ہے کہ جنرل اسمبلی کی قرارداد کے اہم نکات کو، جس کی ایک سو اکیس ارکان نے کثرت رائے سے منظوری دی ہے، خاص طور پر فوری اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت کے اہم نکتے کا سلامتی کونسل کی قرارداد میں بھی ذکر ہونا چاہئے تھا۔ ایروانی نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ سلامتی کونسل کے بعض ارکان نے جنرل اسمبلی کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے تاہم بدقسمتی سے سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کرنے کی دھمکی کی وجہ سے اس قرارداد کی موافقت نہیں کی گئی۔

 

ٹیگس