Nov ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • غزہ میں مظلوم فلسطینی بچوں کے حقوق کو اقوام متحدہ میں باضابطہ طور پر تسلیم کیا جائے، ایران

ایران کی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینی بچوں کے حقوق کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری اور ایران کی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے نائـب سربراہ کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا ہے کہ بیس نومبر کی تاریخ اقوام متحدہ کی جانب سے بچوں کے عالمی دن کی حیثیت سے درج کی گئی ہےاور اگر غزہ کے مظلوم بچے بھی عالمی بچوں میں شامل ہوتے ہیں تو ان کے حقوق کو بھی تسلیم کر کے ان کو بھی جینے کا حق دیا جانا چاہئے۔

فلسطین کے باضابطہ طور پر جاری کئے جانے والے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ صرف چوبیس گھنٹے کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کی بمباری اور جارحیت میں تین سو مظلوم اور بے گناہ فلسطینی بچے شہید ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر جاری صیہونی جارحیت میں ان بچوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی عام شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔ غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کی بمباری و گولہ باری کا اور مظلوم فلسطینیوں منجملہ عورتوں اور بچوں کا بہیمانہ قتل عام ایسی حالت میں جاری ہے کہ اس غاصب حکومت کے مغربی حامی ممالک اب تک سلامتی کونسل میں فائر بندی سے متعلق ہر قرارداد کو ویٹو کرتے آئے ہیں اور انسانی حقوق کے دعویدار کسی بھی مغربی ملک نے فلسطینیوں منجملہ عورتوں اور بچوں کا قتل عام رکوانے کی کوئی کوشش نہیں کی ہے بلکہ انھوں نے صیہونی حکومت کے دفاع کے حق سے اس قتل عام کی توجیہ تک پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

 

ٹیگس