Nov ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل عبدالرحیم موسوی: غزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جنگ غزہ سے صیہونی حکومت کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوا اور بالادستی حماس کو حاصل ہے، کہا کہ غیر فوجی مراکز پر بمباری فوجی کامیابی شمار نہیں ہوتی۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل عبدالرحیم موسوی نے فوج کی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس میں ایک تقریب سے خطاب میں فلسطین کی استقامتی تحریک کے آپریشن طوفان الاقصی کو فلسطینیوں کی جدوجہد کی پچھتر سالہ تاریخ میں بے نظیر بتایا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونیوں نے برسوں کوشش کی کہ فلسطین کو فراموش کردیا جائے لیکن حالیہ جنگ نے فلسطین کو دنیا کے اہم ترین موضوع میں تبدیل کردیا یہاں تک کہ غیر مسلم ممالک بھی انتہائی سنجیدگی کے ساتھ مسئلہ فلسطین میں موقف اختیار کررہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ امریکا نے کافی اخراجات برداشت کرکے، اپنی ابلاغیاتی سلطنت کے ذریعے انسانی حقوق اور ڈیموکریسی کے تعلق سے اپنی بہت خوبصورت امیج بنالی تھی لیکن غزہ کی جنگ نے امریکا اور صیہونی حکومت کے حامی دیگر ملکوں کی اصل حقیقت اور ماہیت بے نقاب کردی۔ جنرل موسوی نے کہا کہ یہ جنگ صیہونی حکومت کی شرمناک شکست پر منتج ہوئی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ اس جنگ سے صیہونی حکومت کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوا،غیر فوجی مراکز پر بمباری، فوجی لحاظ سے کامیابی شمار نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے بڑے دعوے سے کہا تھا کہ حماس کے رہنماؤں کو گرفتار کرے گی لیکن یہ بھی نہ کرسکی اور اس جنگ میں اس کی فوج کو بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

ٹیگس