Dec ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران: غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کرنے والوں کو جواب دینا ہوگا

اقوام متحدہ میں ایران کی سفیر اور نائب مستقل مندوب زہرا ارشادی نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران غزہ پر جارحیت اور غاصب صیہونی حکومت کی فوجی حمایت فوری طور پر بند کئے جانے کا خواہاں ہے۔

سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں ایران کی سفیر اور نائب مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والے سبھی ذمہ دار عناصر اور اسی طرح فلسطین اور خاصطور سے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں جرائم کے ارتکاب کی حمایت کرنے والوں کو اپنے کئے کا جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، انسان دوستانہ امدادی سرگرمیوں خاص طور سے انسانی بنیادوں پر اقوام متحدہ کے بشر دوستانہ ردعمل کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ زہرا رشادی نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی صورت حال کا جائزہ لینے میں ہنگامی طور پر سب سے بڑے تاریخی چیلنجوں سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورت حال روز بروز بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے جبکہ فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور اسپتالوں مساجد، کلیساؤں، اسکولوں اور بنیادی تنصیبات کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور نتیجے میں عام شہریوں منجملہ بچوں اور عورتوں کا قتل عام ہو رہا ہے اور اب تک ہزاروں نہتے عام شہریوں کو تہہ تیغ کیا جا چکا ہے اور یہ ایسے میں ہے کہ شہید و زخمیوں میں ستر فیصد بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ اقوام متحدہ میں ایران کی سفیر اور نائب مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والے سبھی ذمہ دار عناصر اور اسی طرح فلسطین اور خاص طور سے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں جرائم کے ارتکاب کی حمایت کرنے والوں کو جواب دینا ہوگا۔

ٹیگس