Dec ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اور ایران کے وزیر خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ نے مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبدالہیان نے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ حسین ابراہیم طہ کے ساتھ ٹیلی فونی رابطے میں غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے جاری حملوں اور جارحیتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور حلموں کو رکوانے کے لئے عالمی برادری خاص طور سے اسلامی تعاون تنظیم کے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ۔ایران کے وزيرخارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں غزہ میں خطرناک انسانی صورت حال، طبی خدمات میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انساندوستانہ امداد بالخصوص ميڈیکل وسائل اور دوائيں فوری طور پر بھیجے جانے کے لئے مناسب تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور اس کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔ اس گفتگو میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ نے بھی غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں اور جرائم کی مذمت اور اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اقدامات کا خیرمقدم کیا۔

ٹیگس