Dec ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • پورا اسرائیل ہمارے نشانے پر ہے

ایران کا کہنا ہے کہ پورا اسرائیل اس کے میزائلوں کے نشانے پر ہے۔

سحر نیوز/ ایران : رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے ملک کی مسلح افواج کی عسکری اور دفاعی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج مقبوضہ فلسطین میں کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جو ایران کے پن پوائنٹ میزائلوں کے نشانے پر نہ ہو۔

سپریم لیڈر کے دفتر کے سربراہ محمد محمدی گلپائگانی نے جمعرات کے روز منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اس مقام پر پہنچ چکی ہیں جہاں ایٹم بم رکھنے والی دو سپر پاورز یعنی چین اور روس، اس کے سامنے دامن پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو ہوا وہ فلسطینیوں کا کارنامہ تھا لیکن انہوں نے ایران سے درس لیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے اسرائیل کے خلاف فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج یمنی عوام کی وجہ سے اسرائیلی جہازوں کو طویل سفر طے کرنا پڑ رہا ہے اور اس کی قیمت انہیں ادا کرنی پڑ رہی ہے۔

ٹیگس