Jan ۲۹, ۲۰۲۴ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران خطے میں استحکام اور سلامتی کی تقویت کا خیرمقدم کرتا ہے: ایرانی وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں استحکام اور سلامتی کی تقویت کا خیرمقدم  اور اس کی حمایت کرتا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران پریس خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران علاقے میں ایک حملے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور اس میں ایران کا ہاتھ ہونے کے حوالے سے مغربی حلقوں کے الزامات سے متعلق کہا کہ ایران نے بحران غزہ کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت کے حملے جاری رہنے اور امریکہ کی طرف سے جرائم و جارحیت کی بھرپور حمایت کی وجہ سے جنگ کا دائرہ وسیع ہونے کے خطرے کی بابت بارہا خبردار کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران، امریکہ کے ذریعہ شام، عراق اور یمن کے اقتدار اعلیٰ کی مسلسل اور بار بار کی جانے والی خلاف ورزی کو اس عدم استحکام کی وجہ قرار دیتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ غزہ میں جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے اور فوری جنگ بندی سے خطے میں امن کی بحالی ہوسکتی ہے۔ ناصر کنعانی نے کہا کہ علاقے کی استقامتی تنظیمیں ایران سے احکامات نہیں لیتیں اور فلسطین کی حمایت یا اہنے دفاع کے ان کے فیصلوں میں ایران کوئی مداخلت نہیں کرتا ہے۔

ٹیگس