Feb ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • کشتی فجر کپ بین الاقوامی مقابلے: ایران کا پہلا مقام

ایران کی کشتی ٹیم نے کشتی کے فجر کپ بین الاقوامی مقابلوں میں پہلا مقام حاصل کرلیا۔

سحرنیوز/ ایران: فجر کپ کشتی کے بین الاقوامی مقابلے ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان کے صدر مقام تبریز میں منعقد ہوئے جن میں ایران کی کشتی کی دو ٹیموں کے علاوہ بارہ غیر ملکی ٹیموں منجملہ جمہوریہ آذربائیجان، افغانستان، جارجیا، ہندوستان، پاکستان، روس، رومانیہ، تاجیکستان، ترکیہ اور ازبکستان کی کشتی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

یہ مقابلے جمعے کی رات اپنے اختتام کو پہنچے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق فائنل میں ایران کے پہلوان احمد مرزا پور کا مقابلہ ترکیہ کے، ان کے حریف فاتح یاشارلی سے ہوا جس میں ایرانی پہلوان نے کامیابی اور پہلا مقام حاصل کیا۔ ایران کے ہی پہلوانوں مصطفی طغانی اور رضا ہادی نے مشترکہ طور پر تیسرا مقام حاصل کیا۔ ان مقابلوں میں ترکیہ کے پہلوانوں نے دوسرا مقام حاصل کیا

ٹیگس