Apr ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • خلیج فارس عالمی ورثہ اور ہمیشہ باقی رہنے والا نام ہے: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس عالمی ورثہ اور ہمیشہ باقی رہنے والا نام ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں سیکورٹی کو صرف اس کے ساحلی ملکوں کے تعاون سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے اور فلسطینیوں کے دفاع اور صیہونی حکومت کی جنگ پسندی کے خاتمے سے اس خطے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

خلیج فارس کے قومی دن کی مناسبت سے ایک پیغام میں وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان نے کہا ہے کہ خلیج فارس عالمی ورثہ اور ہمیشہ باقی رہنے والا نام ہے۔

ایران کی تاریخ میں انتیس اپریل وہ دن ہے جب ان بہادر لوگوں کو یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی جد و جہد سے برسوں بعد خلیج فارس کے جنوبی ساحلوں کو پرتگال کے سامراجی پنجوں سے آزاد کرایا تھا۔

وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آج ہم ایسے عالم میں خلیج فارس کے ہمیشہ باقی رہنے والے نام کو یاد کر رہے ہيں کہ جب اس کے اطراف کے علاقے میں جس کا خلیج فارس سے تاریخی تعلق ہے، اہم واقعات رونما ہو رہے ہيں۔

یقینی طور پر فلسطین کا دفاع اور صیہونی حکومت کی جنگ پسندی کے خاتمہ سے خلیج فارس کے اہم و حساس علاقے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران اپنی بے پناہ خدادادی گنجائشوں اور مختلف شعبوں میں ترقی کے ساتھ اپنی کامیابیوں کو علاقے میں امن و پائیداری و ترقی نیز مشترکہ اقدار کے تحفظ کے لئے وقف کرنے کے لئے تیار ہے۔

ٹیگس