کیا ایران "وعدہ صادق آپریشن-2" کی کر رہا ہے تیاری؟ ایرانی کمانڈر کے بیان سے اسرائیل میں مچی افراتفری!
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں دہشتگرد صہیونی فوجیوں کے جرائم کی تلخی ہمارے لیے ایسی صورت میں اوردوگنی ہو جاتی ہے کہ جب ہمارے دشمن بھی ہماری طاقت کا لوہا مانتے ہیں، لیکن ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ہمارے ذرائع کے مطابق، آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے غزہ کے متعدد شہداء کے اہل خانہ کی موجودگی میں ایک تقریر میں کہا: خلیج فارس میں امریکی جارح طیارے کے خلاف آپریشن میں ہم نے گلوبل ہاک ڈرون کو میزائل سے مار گرایا۔ انہوں نے مزید کہا: امریکہ کے خلاف دوسرے آپریشن میں ہم نے عین الاسد پر 13 میزائل داغے۔ ہم نے تیسرے وعدہ صادق آپریشن میں 300 میزائل داغے۔
کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے زور دے کر کہا: ہماری "وعدہ صادق آپریشن2" کو انجام دینے کی آرزو ہے، لیکن اس آپریشن میں کتنے میزائل ہوں گے اس تعداد کا مجھے کوئی آئیڈیا ہے۔
آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے مزید واضح کیا: ایک ماہر فوجی کے طور پرمجھے 44-45 سال فوج کی خدمت کرتے ہو گئے ہیں، یہی میرا کام اور زندگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں عسکری معاملات کو اچھی طرح سمجھتا ہوں، میں پورے دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہ جو واقعہ فلسطین میں پیش آیا اور فلسطینی مجاہدوں کے ذریعے طوفان الاقصیٰ آپریشن کیا گیا اور فلسطینی عوام کی طرف سے ہم جس مزاحمت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ یہ سب فلسطینی قوم کی یقینی فتح کا باعث بنے گی۔
جنرل حاجی زادہ نے شہدائے غزہ کے لواحقین سے ملاقات میں کہا ہے کہ فلسطین کی مدد میں ہم جو بھی کرسکیں گے، اس میں کوتاہی نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین، لبنان اور دیگر جگہوں پر ہمارے عزیزوں کے ہتھیاروں سے ظاہر ہے کہ ایران کی طرف سے ان کی بھرپور مدد ہورہی ہے اورہم آخرتک آپ کے ساتھ ہیں۔ سپاہ پاسدران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈرنے مزید کہا کہ جس شعبے میں بھی ہم سے ہوسکے گا، اپنی زندگی کے آخری لمحے تک استقامتی محاذ اور فلسطینی عوام کے ساتھ رہیں گے۔
جنرل حاجی زادہ نے کہا: جیسا کہ رہبر معظم انقلاب نے فرمایا ہے، فلسطینی عوام یقینا کامیاب اور فاتح ہیں۔انھوں نے کہا کہ آپ کی استقامت اور مزاحمت واقعی ناقابل بیان ہے۔جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ آپ کے درمیان ایسے لوگ ہیں جنھوں نے تیس اور چالیس شہید دیئے ہیں، یہ بات فلسطینیوں کے علاوہ دوسروں کے لئے قابل فہم نہیں ہے اور آپ کی یہ استقامت اور کامیابی واقعی مبارکباد کی مستحق ہے۔ایران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ یقین رکھیں کہ آپ دنیا کی تاریخ کے دھارے کو تبدیل کررہے ہیں اور یہ ہوکے رہے گا، آپ علاقے اور دنیا کی تاریخ بدل دیں گے اور ہم آخر تک آپ کے ساتھ ہیں اور عزیز فلسطینیوں کی حمایت میں، ہم سے جو بھی ہوسکے گا، انجام دیں گے۔
ارنا کے مطابق شہدائے غزہ کے کچھ لواحقین اس خطے کے بعض ملکوں کے راستے تہران پہنچے ہیں۔ انھوں نے ایران کے نیشنل ایرواسپیس پارک میں سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر، جنرل حاجی زادہ سے ملاقات کی ہے۔