حماس کے سینیئر رہنما کی ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونی گفتگو
Aug ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
حماس کے سیاسی دفتر کے سینیئر رکن خلیل الحیہ نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: موصولہ رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سینیئر رکن خلیل الحیہ نے اس گفتگو میں سید عباس عراقچی کو ایران کے وزیر خارجہ بننے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں غزہ کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مسجد الاقصیٰ کے حوالے سے غاصب صیہونی حکومت کے شرمناک اقدامات اور منصوبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس گفتگو میں کہا کہ ایران ہر اس معاہدے کو قبول کرے گا جو فلسطینی عوام کو منظور ہو۔