Sep ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • لبنان نصرت الہی سے جارح، خبیث اور روسیاہ دشمن کو پشیمان کرے گا: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے لبنان پر جاری صیہونی جارحیت کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے لبنان پر جاری صیہونی جارحیت اور لبنان کے حالیہ واقعات کے بارے میں ایک پیغام جاری کیا ہے۔ آپ نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ نصرت الہی سے لبنان خبیث روسیاہ اور جارح دشمن کو پشیمان کردے گا۔

 آپ نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ لبنان کے عوام نے اس بات کو فراموش نہیں کیا ہے کہ صیہونی فوجی ایک وقت بیروت کو اپنے بوٹوں تلے روندتے تھے اور یہ حزب اللہ تھی جس نے ان کے پیروں کو کاٹ دیا یعنی بیروت کو آزاد کرایا اور لبنان کو عزت و سربلندی عطا کی ۔ آج ایک بار پھر خدا کی قوت و نصرت سے خبیث ، روسیاہ اور جارح دشمن کو پشیمان کردے گی۔

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا مکمل متن  

بسم اللہ الرحمان الرحیم

لبنان کے نہتے عوام کے قتل عام نے ایک بار پھر صیہونی کتوں کی درندہ خوئی سب پر آشکار کردی ہے اور دوسری طرف غاصب صیہونی حکام کی کوتاہ فکری اور ابلہانہ پالیسیوں کو ثابت کردیا ہے ۔

صیہونی حکومت پر حکمراں دہشت گردوں کے گينگ نے غزہ کے خلاف اپنی ایک سالہ مجرمانہ جنگ سے درس حاصل نہیں کیا ہے اور یہ سمجھنے سے قاصر رہا ہے کہ نہتےعوام ، عورتوں اور بچوں کے قتل عام سے استقامت کی محکم عمارت متاثر نہیں ہوسکتی اور اس کو متزلزل نہیں کرسکتا ۔ اب وہی احمقانہ سیاست لبنان میں آزما رہا ہے۔

صیہونی مجرمین کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ اس سے بہت چھوٹے ہیں کہ لبنان کی حزب اللہ کی محکم بنیاد کو کوئی نقصان پہنچا سکیں ۔

علاقے کے استقامتی محاذ کی سبھی قوتیں حزب اللہ کے ساتھ اور اس کی پشت پناہ ہیں۔ اس علاقے کی قسمت کا فیصلہ استقامتی قوتیں اور ان میں سرفہرست حزب اللہ کرے گی۔

لبنان کے عوام نے فراموش نہیں کیا ہے کہ کسی وقت بیروت بھی غاصب صیہونی فوجیوں کے بوٹوں تلے روندا جا رہا تھا۔ یہ حزب اللہ تھی جس نے ان کے پاوں کاٹ دیئے اور لبنان کو عزت و سربلندی عطا کی ۔ آج بھی خدا کی قوت اور نصرت الہی سے جارح ، خبیث اور روسیاہ دشمن کو پشیمان کردے گی ۔ سبھی مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ اپنے سبھی امکانات و وسائل کے ساتھ لبنانی عوام اور حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہوں اور خبیث اور ظالم صیہونی حکومت کے مقابلے میں ان کی مدد کریں۔

 والسلام علی عباداللہ الصالحین

سید علی خامنہ ای 28 ستمبر 2024

 

ٹیگس