Oct ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیرخارجہ  سعودی عرب کے دورے پر، اسرائیل کے جرائم رکوانا دورے کا مقصد

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی آج سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کے دورہ سعودی عرب کی خبر دی ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ سعودی عرب کا مقصد، اسرائیل کے جرائم رکوانے کے لئے صلاح و مشورہ کرنا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر لکھا کہ وزيرخارجہ عباس عراقچی اسرائیل کے حملوں اور نسل کشی رکوانے اور غزہ و لبنان میں اپنے بہن بھائیوں کی پریشانیاں کم کرانے کے لئے علاقے کے ممالک کے ساتھ صلاح و مشورے کے لئے سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہيں ۔

انھوں نے کہا کہ نسل کشی اور جارحیت ہر حال میں رکنا چاہیے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران ، علاقے میں امن و استحکام کی ضمانت اور اقتصادی تعاون کو اس طرح بڑھانے کے لئے پرعزم ہے کہ جو علاقے کے تمام لوگوں کے مفاد میں ہو ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کے وزیر خارجہ بیروت اور دمشق کے دورے  پر گئے تھے جس کے بعد اب سعودی عرب کے دورے پر جا رہے ہیں۔

ٹیگس