غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں علاقائی اتحاد قائم کرنے پر زور، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے مصری ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو میں صیہونی جارحیت اور علاقے کے ملکوں کو لاحق خطرات کا ذکر کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں علاقائی اتحاد کے امکان کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سیدعباس عراقچی نے مصری ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں صیہونی جارحیت اور علاقے کے ملکوں کو لاحق خطرات کا ذکر کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں علاقائی اتحاد کے امکان کی خبر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کو انتہائی خطرناک صورت حال کا سامنا ہے اور اسی بنا پر علاقے کے ملکوں میں ہم آہنگی اور صلاح و مشورے اور ضروری اقدامات کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ایران کی سفارتکاری جاری ہے۔
سید عباس عراقچی نے غزہ میں فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت جنوبی لبنان کو دوسرے غزہ میں تبدیل کرنا چاہتی ہے اور اسے اس وحشیانہ جارحیت سے روکنا ہوگا۔