Oct ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا میں بحران و بدامنی کی وجہ غاصب صیہونی حکومت ہے جس کی جارحیت کو بین الاقوامی ادارے بھی کنٹرول نہیں کر سکے ہیں

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے استنبول میں ترکیہ کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت وحشیانہ جرائم کے ارتکاب میں بین الاقوامی قوانین کی کوئی پرواہ نہیں کرتی اور یورپ و امریکہ کی حمایت نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو مزید گستاخ بنا دیا ہے۔ سید عباس عراقچی نے غزہ اور لبنان کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان علاقوں میں انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی ضرورت پر تاکید کی اور فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ کو شہید کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے فلسطین کی تحریک استقامت کی جاری راہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے اسی طرح دو طرفہ اور علاقائي تعلقات کی توسیع میں ایران کے کردار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکیہ علاقے میں ہمیشہ امن و استحکام کے خواہاں رہے ہیں۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ علاقے میں امن و استحکام کے لئے صیہونی جرائم کو مکمل طور پر روکنا ہوگا۔

ٹیگس