جیش الظلم اور صیہونی حکومت کے درمیان قریبی رابطے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان دہشت گرد گروہ جیش الظلم اور صیہونی حکومت کے درمیان قریبی رابطے پر یقین رکھتے اوراس کے خلاف مقابلے پر زور دیتے ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: ارنا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بدھ کے روز پاکستان کے دورے سے واپسی پر تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں اور دہشت گرد گروہوں خاص طور پر جیش الظلم کی سرگرمیوں میں بیک وقت تیزی آنے پر اس گروہ اور اسرائیل کے درمیان قریبی رابطہ ہونے کا ذکر کیا اور کہا کہ تہران اور اسلام آباد نے اس دہشت گرد گروہ کے خلاف اپنی کارروائياں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی رائے عامہ میں صیہونی حکومت کے خلاف نفرت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عوام اور میڈیا کی طرف سے اس حکومت کی مذمت اور اس سے نفرت کا منظرنامہ بہت منفرد ہے اور صیہونی حکومت کے حملوں اور جرائم کو روکنے کے لیے ان کے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
عراقچی نے دہشت گردی کے رجحان سے نمٹنے کے لئے ایران اور پاکستان کے مشترکہ عزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دورے کے دوران انہوں نے خطے، افغانستان کے مسئلے اور دہشت گردی کے رجحان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اس رجحان کے خلاف مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
دریں اثناء ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور سماجی شعبوں میں تعاون کیلئے حالات سازگار ہیں۔