شام پر صیہونی حکومت کی جارحیت فوری طور پر روک دی جائے؛ ایران کے وزیر خارجہ
Dec ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اور شام کو تباہ کرنے کی اس کی کوشش کو روکے لئے فوری اور موثرطور پر علاقائی ملکوں کا متحرک ہونا ضروری ہے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر ایک پیغام میں لکھا: اسرائیلی حکومت نے شام میں تقریباً تمام دفاعی اور شہری بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔ اس حکومت نے 1974 کے معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 350 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کی مزید زمینوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے، اس لئے شام میں اسرائیلی جارحیت اور تباہی کو روکنے کے لیے علاقائی ممالک کا اتحاد اور ان کی جانب سے فوری و موثر اقدام ضروری ہے۔