Dec ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • قطر نے ایسا کیا کہا جس نے تہران-دوحہ تعلقات پر بری نظر رکھنے والوں کا منھ کیا کالا

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں زور دیا ہے کہ دوحہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر فخر ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا: "قطر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات اصولی اور ٹھوس ہیں اور دونوں فریق خطے میں گیس کے کچھ منصوبوں میں مشترکہ کام کر رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا: "ہم علاقائی تبدیلیوں  کے بارے میں مسلسل بات چیت کر رہے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر کرتے ہیں۔"

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں میں بستیوں کی توسیع کی کوششوں کے بارے میں کہا کہ قطر پہلے بھی ایک بیان میں اس کارروائی کی شدید مذمت کر چکا ہے۔ الانصاری نے مزيد کہا: صیہونی حکومت کے اشتعال انگیز اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم آہنگی کی ضرورت  ہے اور اس کے ساتھ ہی عالمی برادری کو اپنا انسانی اور اخلاقی فرض و ذمہ داری پوری کرنی چاہیے  اور صیہونی غاصب حکومت کو شام کی سرزمین پر جارحیت روکنے کے لیے مجبور کرنا چاہیے "

ٹیگس