Jan ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران میں ایک اور میزائل شہر کی رونمائی، جلد ہو گا کئی اور میزائل-ڈرون سٹیز کا افتتاح

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل سلامی کی موجودگی میں میزائلوں کے نئے زیر زمین شہر کی رونمائی کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کے زیر زمین میزائلوں کے نئے شہر کی رونمائی سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی کی موجودگی میں کی گئی۔ اس موقع پر سپاہ کے کمانڈر جنرل سلامی نے کہا کہ یہ ایران کی میزائل توانائیوں کا صرف ایک حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن یہ سمجھ رہا تھا کہ ہماری پروڈکشن لائن منقطع ہوگئی ہے لیکن اسے یہ جان لینا چاہئے کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر اپنی دفاعی توانائیوں میں اضافہ کررہے ہيں۔

اس سے پہلے جنرل حسین سلامی نے "راہیان نور" اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج ہم میزائل، ڈرون اور بحری شعبوں میں بے مثال طاقت حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جلد ہی مزید میزائلوں اور ڈرونز کے شہروں کی رونمائی کریں گے۔

 

 

ٹیگس