Mar ۲۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۶ Asia/Tehran
  • یمن اور غزہ پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت؛ ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن

ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن علاءالدین بروجردی نے یمن پر امریکی حملے کو کھلی جنگی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن علاءالدین بروجردی نے یمن پر امریکی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یمن کے مظلوم، نہتھے اور روزہ دار عوام پر امریکہ و برطانیہ کے نئے حملوں کی مذمت کرتے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ و برطانیہ کا یہ اقدام جنگی جرائم کا مصداق ہے جو وہ طفل کش صیہونی حکومت کی بالواسطہ اور براہ راست حمایت کے تحت یمن کی مظلوم قوم کے خلاف انجام دے رہا ہے۔

بروجردی نے کہا کہ یمن کے اقدامات، غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور نسل کشی روکنے نیز ان کے ظالمانہ محاصرے کا سلسلہ ختم کرانے کے لئے ہيں لہذا ان کے اقدامات گرانقدر اور دفاعی ہیں۔
ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کونسل کے رکن نے کہا کہ امریکہ کے ان جرائم کی سخت مذمت کرتے ہيں اور یمنی فوج و قوم کے دفاعی اقدام کی حمایت ہونی چاہیے کیونکہ وہ ان جہازوں پر حملے کر رہے ہيں جو طفل کش صیہونی حکومت کو مدد پہنچا رہے ہیں۔

ٹیگس