Apr ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف معمولی سی جارحیت بھی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگی: محمد باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دھمکی آمیز بیانات پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کے خلاف معمولی سی دھمکی کو بھی آگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مجرم صہیونی وزیر اعظم نے سیاسی موت سے بچنے کے لیے ایک بار پھر مبالغے سے کام لیا ہے۔ ایران کی عظیم قوم کو ایک ایسے شخص نے دھمکی دی ہے جو گرفتار ہونے کے خوف سے روزانہ اپنے ہوائی سفر کا راستہ بدلتا ہے اور جدید تاریخ کا سب سے زیادہ قابل نفرت مجرم ہے۔

 قالیباف نے کہا کہ کئی دہائیوں کے میڈیا کے دھوکے کے بعد، جلاد حکومت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہو گیا ہے، خاص طور پر امریکی اور یورپی نوجوانوں کے نزدیک اس حکومت کو اسکولوں اور ہسپتالوں پر بمباری کے علاوہ کوئی اعزاز حاصل نہیں ہے۔ صیہونی حکام وہ نہ صرف جنگ کے آغاز میں اعلان کردہ اپنا کوئی ہدف

حاصل نہیں کر پائے بلکہ انہوں نے صیہونیوں کو انتہائی خطرناک حالات  سے درچار کیا۔ معاشی، سیاسی، سماجی اور بین الاقوامی بحرانوں نے صیہونی حکومت کو اس قدر کمزور کر دیا ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں اور ذلت پر فخر کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

قالیباف نے تاکید کی کہ اس بدعنوان مجرم نے اپنی بدقسمت سیاسی زندگی میں یہ ثابت کر دیا ہے کہ جب بھی اس نے بلند آواز میں شیخی ماری ہے، اسے میدان میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حماس کے ڈراؤنے خواب نے اسے پہلے سے زیادہ خوف میں مبتلا کر دیا ہے اور اس نے ایک ایسی ہڈی نگلنے کا دعویٰ کیا ہے جو اس کے گلے سے اٹک گئی ہے۔

 

ٹیگس