Apr ۳۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا رد عمل

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات سے مذاکرات میں اس کی سنجیدگی پر سوال اٹھتا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات یقیناً منفی پیغام کے حامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ میں مختلف نظریات کے ساتھ ساتھ مختلف لابیوں کے درمیان اختلافات سے بھی واقف ہیں اور تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وزيرخارجہ نے فریقین کے موجودہ اختلافات کے حوالے سے کہا کہ مذاکرات اختلافات کی موجودگی پر مبنی ہوتے ہیں اور اگر اختلافات نہ ہوں تو مذاکرات بے معنی ہوں گے۔ ایران امریکہ مذاکرات میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے تعاون اور موجودگی کے بارے میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بنیادی طور پر ایٹمی مسائل کی تصدیق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کا حصہ ہوگی اور اگر کوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو ایجنسی مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گی -

ٹیگس