May ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • دباؤ اور دھونس دھمکی قابل قبول نہیں ہے: ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے منافی دباؤ اور دھونس دھمکی میں ہرگز نہیں آئے گا۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غیر قانونی پابندیاں جاری رکھنے پر امریکی اصرار پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نیک نیتی کے ساتھ قومی اعتماد اور قومی اقتدار اعلی کے احترام کی بنیاد پر بالواسطہ طور پر مذاکرات کی میز پر آیا اور اس نے مذاکرات جاری رکھے جانے کا اعلان کیا مگر وہ دباؤ اور دھونس دھمکی میں بالکل نہیں آئے گا۔ وزارت خارجہ نے تاکید کی ہے کہ کسی بھی طرح کے غیر منطقی رویے سے ایران کے اصولی موقف میں نہ تو کوئي تبدیلی آئی ہے اور نہ ہی آئے گی اور یقینا کسی بھی طریقے سے ایران کو دوبارہ آزمانے کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا اور مقابل فریق کو ماضی کی مانند شکست کا ہی سامنا کرنا ہو گا۔

ٹیگس