مذاکرات میں امریکی فریق کی زور زبردستی قبول نہیں؛ صدر ایران
May ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے تہران ڈائيلاگ فورم کے موقع پر قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات کی۔
سحرنیوز/ایران: صدر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ قابل حصول ہے لیکن اس کی ایک بنیادی شرط ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرط یہ ہے کہ امریکی فریق زورزبردستی اور اپنا فیصلہ مسلط کرنے کے رویے سے باز رہے کیونکہ ہم کسی بھی حالت میں زور زبردستی کو برداشت نہیں کرتے۔
صدر پزشکیان نے اس موقع پر قطر اور ایران کے تعلقات کو برادرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی معاہدوں کے سائے میں دونوں ممالک کے عوام کے مابین رشتوں کو اور بھی مضبوط بنایا جائے گا۔