Jun ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • فردو ایٹمی تنصیب کو سنگین نقصان نہیں پہنچا

ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں قم کے عوام کے نمائندے "منان رئیسی نے کہا ہے کہ درست معلومات کی بنیاد پر، میں یہ کہنا چاہوں گا کہ امریکہ کے جھوٹے صدر کے دعووں کے برخلاف ، فوردو ایٹمی پلانٹ کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا ہے

سحر نیوز/ ایران:  ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں قم کے عوام کے نمائندے "منان رئیسی نے کہا ہے کہ درست معلومات کی بنیاد پر، میں یہ کہنا چاہوں گا کہ امریکہ کے جھوٹے صدر کے دعووں کے برخلاف ، فوردو ایٹمی پلانٹ کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا ہے اور جو نقصان پہنچاہے اس میں زیادہ تر صرف زمین کے اوپر ہے جسے بحال کیا جا سکتا ہے۔

منان رئیسی نے مزید کہا کہ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ جو چیز لوگوں کے لیے خطرناک ہو سکتی تھی وہ پہلے ہی خالی کر دی گئی تھی اور اللہ کا شکر ہے کہ کسی جوہری تابکاری کی اطلاع اور رپورٹ نہیں ملی ہے۔

ممبر پارلیمنٹ نے فوردو کی تباہی کے بارے میں ٹرمپ کی بلف کے سلسلے میں کہا کہ صرف یہ کہنا کافی ہے کہ ان حملوں کا حجم اتنا سطحی تھا کہ اس سائٹ سے کسی ایک کے بھی شہید ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ٹیگس