ایران پر حملہ، صیہونی جارحیت میں امریکی پشتپناہی کا ثبوت، صدر ایران
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے کہا ہے کہ ایران کی پر امن جوہری تنصیبات پر امریکی حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کے پیچھے بھی امریکہ کا ہاتھ ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوری ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ کے آج کے اجلاس میں موجودہ نازک حالات میں ایرانی عوام کی خدمت کے لیے ملک کے انتظامی اداروں کے مابین ہم آہنگی اور ان کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کا خیال تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی کمانڈروں اور سائنسدانوں کو شہید کر کے ملک میں نظام درہم برہم کردیا جائے گا لیکن رہبر انقلاب اسلامی کی حکمت عملی، بصیرت اور انتہائی قلیل وقت میں شہداء کی جگہ کو انتہائی ذہانت کے ساتھ پر کر کے جارح دشمن کو کم سے کم وقت میں فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دے کر ان کے خواب کو چکناچور کردیا۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے ہمارے ملک کے خلاف جارحیت کی وجہ سے کچھ مسائل پیدا ہوئے تاہم ایرانی قوم نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ اس سرزمین کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔