Jun ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • نائب صدر: ایران نئے دور میں داخل ہوگیا ہے

سینیئر نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے ایران نئے دور میں داخل ہوچکا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئر نائب صدر محمد رضا عارف نے آج تہران میں، فائر بریگیڈ، ایمرجنسی سروسیز اور ہلال احمر سوسائٹی کے مراکز کا اچانک دورہ کیا۔

ایران کے سینیئر نائب صدرمحمد رضا عارف نے اس موقع پر کہا کہ اب ایران نئے دور میں داخل ہوچکا ہے اور ہم ملک کے اندر یورینیئم کی افزودگی کے بارے میں کسی کو سودے بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے دشمن ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے تھے لیکن ہمارے عوام نے اجتماعی یک جہتی کا ثبوت دے کر انہیں ناکام بنادیا۔

محمد رضا عارف نے کہا کہ ایران جںگ نہیں چاہتا لیکن اپنے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ہر شہید سائنسداں کی جگہ کئی پرجوش نوجوان میں میدان میں آئيں گے ۔

ایران کے نائب صدر نے اسی کے ساتھ گزشہ 12 دن کے دوران امدادی دستوں کی انتھک محنت اور مجاہدتوں کو قابل تحسین بتایا اور ان کی قدردانی کی۔

ٹیگس