جنرل پاکپور: دشمن نے اگر کسی قسم کی غلطی کی تو ہمارے جوان مکمل تیار ہیں
Jun ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل پاکپور نے کہا ہے کہ دشمن نے اگر کسی قسم کی غلطی کی تو ہمارے جوان مکمل تیار ہیں۔
سحر نیوز/ ایران:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ ایران کو ایک وحشی دشمن کا سامنا ہے، جس پر کبھی اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر میں سپاہ پاسداران کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی اس وحشی دشمن پر اعتماد نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ اعتماد کریں گے۔جنرل پاکپور نے مزید کہا کہ ہمارے جوان مکمل تیار ہیں اور ان کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔ اگر دشمن کی جانب سے کوئی بھی غلطی سرزد ہوئی، تو ہم گزشتہ 12 دنوں کی طرح بھرپور اور فیصلہ کن جوابی کارروائی کریں گے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک کے دفاع میں ہم ایک لمحے کے لیے بھی تذبذب کا شکار نہیں ہوئے۔