Jun ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • ایرانی سفارت خانہ:  ہندوستان کے عوام، علما ، عمائدین اور سیاستدانوں کا شکریہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے مسلط کی گئي جنگ کے دوران ایران کی حمایت اور اظہار یکجہتی کے لئے ہندوستان کے عوام، علما ، عمائدین اور سیاستدانوں کی تعریف اور شکریہ ادا کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے ایک بیان جاری کرکےکہا ہے ایران پرنتنیاہو کی مسلط کی گئی جنگ کے دوران ہندوستان کی شخصیات اور عوام کی جانب سے ایران کی حمایت میں جلسے، جلوس ، اجتماعات اور مکمل طور پر اخلاقی حمایت ایرانی عوام کے لئے حوصلے کا باعث رہی اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی عدل و انصاف اور بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کے تعلق سے اقوام کے ضمیر بیدار ہیں اور اقوام عالم میں اس سلسلے میں پوری طرح شعور و آگاہی پائي جاتی ہے۔

دہلی میں ایران کے سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہاکہ صیہونی حکومت اور امریکا کی اس جارحیت کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت نہ صرف اپنے وطن اور قومی عزت و قار کا دفاع تھی بلکہ انسانی حقوق کے اصولوں اور اقوام متحدہ کے منشور کی پامالی کے مقابلے میں بھی استقامت تھی نئي دہلی میں ایران کے سفارتخانے نے ایران اور ہندوستان کی اقوام کے مابین قدییم تاریخی تمدنی اور انسانی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ یکجہتی بین الاقوامی امن و انصاف کے حصول کے لئے عالمی کوششوں کو اور مضبوط بنائے گی۔

ٹیگس