Nov ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • وزارت دفاع ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ میں کردار ادا کرے، صدر ایران اجلاس سے خطاب

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے ملک کی وزارت دفاع اپنی گنجائشوں کے پیش نظر ٹیکنالوجی کے فروغ اور بنیادی ڈھانچے اصلاح میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

سحرنیوز/ایران: یہ بات انہوں نے اتوار کے روز وزارت دفاع کے دورے کے موقع پر اعلی فوجی اور سول عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع اپنے مشن کو مدد نظر رکھتے ہوئے ملک کے مختلف شعبوں کو لائن اپ کرنے اور ان کارکردگی کو موثر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی۔

انہون نے کہا کہ وزارت دفاع نجی شعبے کو تعاون فراہم کرکے ملک کو سائنس اور ٹیکنالوجی آگے لے جانے کے لیے بنیادی ڈھانچہ بھی فراہم کرنے کی پوری توانائي رکھتی ہے۔

اس موقع پر وزیر دفاع برگيڈیئر جنرل عزیز نصیر زادے نے ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے اور سرکاری اور نجی شعبوں کے ساتھ تکنیکی تعاون میں اضافے اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے سلسلے میں اپنی وزارت کے اقدامات اور منصوبوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

ٹیگس