ایران میں دہشت گردانہ حملے امریکہ اور صیہونی حکومت کے مشترکہ منصوبے کی نشاندھی، قومی اتحاد دشمن کے تخریبی حربوں کو ناکام بنا دے گا: نیشنل سیکورٹی کونسل
ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل نے کہا ہے کہ ایران کے عوام قومی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے دشمن کے تخریبی حربوں کو ناکام بنا دیں گے۔
سحرنیوز/ایران: سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے جاری کردہ بیان میں اس بات کی جانب ارشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے 12 جنگ کے بعد بھی ایران کے ساتھ دشمنی کا سلسلہ ترک نہیں کیا ہے کہا گیا ہے کہ ایران کی عظیم قوم ملی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے دشمن کے تخریبی حربوں کو ناکام بنادیں گی۔
بیان میں گزشتہ شب کے واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ کوئي بھی ملک اپنے عوام کے خلاف بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتا اور پولیس اور انتظامی ادارے ملک کی سلامتی کویقینی بنانے کی غرض سے تعینات ہیں۔
سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے بیان میں آيا ہے کہ صیہونی حکومت 12 روزہ جنگ کے بعد سے مختلف حربوں کے ذریعے ایرانی عوام کے خلاف جنگ پسندی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ملک کے حالیہ واقعات میں بھی صیہونی دشمن کا ہاتھ نمایاں ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے حالیہ بیانات سے امریکہ اور صیہونی حکومت کے مشترکہ منصوبے کی نشاندھی ہوتی ہے جس نے ایرانی عوام کی زندگیوں کو بدامنی سے دو چار کردیا ہے۔