ایران میں بلوے ، دہشت گردوں نے مقدس شہر مشہد میں غیر معمولی ہنگامہ آرائی کی
ایران کے مقدس شہر مشہد میں ، دہشت گردوں نے مظاہرین کے بھیس میں عوامی املاک کو گزشتہ شب بھی نقصان پہنچایا۔
سحرنیوز/ایران: مشہد میں گزشتہ چند روز سے مظاہرین کے ساتھ مل کر دہشت گردوں نے ایسے اقدامات کئے جن کا احتجاج سے کوئی تعلق نہيں ہے۔
اس دوران دہشت گردوں نے سرکاری اور عوامی املاک کو بھرپور نقصان پہنچایا یہی نہيں بلکہ سیکوریٹی اہل کاروں کے ساتھ ہی ساتھ عام لوگوں کو بھی نشانہ بنایا۔
ان ہنگاموں سے یہ ثابت ہو گیا کہ مسلح دہشت گردوں کا مقصد ، کسی مسئلے پر احتجاج نہيں ہے بلکہ وہ ایران میں بد امنی پیدا کرنے کی سازش پر کام کر رہے ہیں ۔ مشہد اور دیگر ایران کے شہروں میں جس طرح سے تخریبی کارروائياں ہوئي ہيں اور جس طرح کی تباہی پھیلائی گئی ہے اس سے واضح طور پر یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہے اور اس کا تعلق ایرانی عوام کے احتجاج سے نہيں ہے۔
دہشت گردوں نے سیکوریٹی اہل کاروں کو بے دریغ فائرنگ کرکے انہيں شہید کیا اور اسی طرح بڑے پیمانے پر بینکوں، اسپتالوں، مسجدوں، دکانوں ، بلدیہ کی عمارتوں ، گورنر ہاوس ، میٹرو ، بسوں ، عام لوگوں کی گاڑیوں ، رضاکار فوج کے ٹھکانوں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا جو صرف کرائے کے تربیت یافتہ دہشت گرد ہی کر سکتے ہیں۔
ایران میں مہنگائی کا جو عالم ہے اس سے یقینا عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے عوام کا ، ان تخریبی کارروائیوں سے کوئی تعلق نہيں ہے جیسا کہ گزشتہ روز سے عوام نے سڑکوں پر نکل کر اس کا کھل کر اعلان بھی کیا ہے اور ان دہشت گردانہ کراقدامات سے برات کا اعلان کیا ۔
حالیہ دو دنوں کے دوران ایران میں جو کچھ ہوا ہے اس سے یہ بھی واضح ہو گيا کہ ان بلوؤں کے پيچھے وہی لوگ ہیں جنہوں نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت میں ، دشمنوں کا ساتھ دیا تھا اور موساد و شاہی حکومت کے حامیوں کے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے ، ایرانی خواتین و مردوں کو شہید کیا تھا ۔ وہی لوگ اس بار آسمان سے نہيں بلکہ ایران کے مختلف علاقوں اور محلوں میں گھات لگائے بیٹھے ہيں تاکہ ایران کے دشمنوں کو خوش کر سکیں۔
ان حالات میں ایک بار پھر ایرانی قوم نے یہ ثابت کیا ہے کہ اسلامی نظام اور اسلامی جمہوریہ ان کے لئے کتنا اہم ہے ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایران کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر عوام نے نکل کر ایک بار جس طرح سے اسلامی نظام اور رہبر انقلاب اسلامی سے حمایت کا اعلان کیا ہے اس سے دشمن کی سازش پھر سے ناکام ہو گئی اور اس ناکامی کا اعلان آئندہ چند دنوں میں ، دشمنوں کو بھی کرنا پڑے گا ۔