کسی کو بھی ملک کے امن و امان کو تہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی: لاریجانی
ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے دائرے میں ملک کے امن و امان کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی- ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دشمن کے مقابلے میں ایرانی قوم کی ہوشیاری، ہم آہنگی اوراتحاد پر تاکید کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی ملک کے امن و امان کو تہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے دائرے میں ملک کے امن و امان کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی.قومی سلامتی کونسل کے جاری کردہ بیان میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے بارہ روزہ جنگ کے بعد بھی ایران کے خلاف دشمنی کا سلسلہ ترک نہیں کیا اس لئے ایران کی عظیم قوم ملی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے دشمن کے تخریبی حربوں کو ناکام بنادیں گی بیان میں گزشتہ دو روز کے واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ کوئی بھی ملک اپنے عوام کے خلاف بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتا اور پولیس اور انتظامی ادارے ملک کی سلامتی کویقینی بنانے کی غرض سے تعینات ہیں۔
دراین اثنا ایران کی فوج کے بیان میں آیا ہے کہ بارہ روزہ جنگ میں دشمن کے ہاتھ ایرانی قوم کے خون سے رنگین ہوا اب ایک بار پھر جھوٹے وعدوں اور مکاری کے ذریعے اپنے آپ کو ایرانی عوام کا خیر خواہ ظاہر کرکے ایران کے خلاف ایک اور سازش کر رہا ہے، اسی لئے ایرانی فوج ایران کے غیورعوام سے ہوشیاری اور قومی اتحاد و یکجہتی سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کی درخواست کرتی ہے تاکہ ماضی کی طرح اس بار بھی دشمن کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے۔ رہفوج نے علاقے میں دشمن کے اقدامات اور سازشوں پر کڑی نگاہ رکھنے اور قومی مفادات اور ملک کی سلامتی کے دفاع پر تاکید کی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی گزشتہ روز عوام کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ جو لوگ امریکی صدر ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے ایرانی عوام کے خلاف بلوے ، فساد اور دہشتگردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں انھیں کسی بھی طور چھوٹ نہیں دی جائیگی۔