Jan ۱۰, ۲۰۲۶ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • عمان کے وزير خارجہ کا دورہ تہران ، مشترکہ کانفرنس میں باہمی تعلقات میں فروغ پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی اورعمان کے وزیر خارجہ بدرالبوسعیدی نے آج تہران میں ملاقات کی جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سحرنیوز/ایران: دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس موقع پرایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ عمان کے وزیر خارجہ کا دورہ ایران دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے اور رفح کراسنگ کو کھولنے پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے کیلئے تمام ممالک کا باہمی تعاون ضروری ہے۔

سیدعباس عراقچی نے کہا کہ یمن کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور دونوں ملکوں نے یمن میں پائیدار امن و استحکام کی بحالی کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں رہا ہے اورعمان نے جس طرح ممالک کے مابین ثالثی کا کردار ادا کیا ہم اس کی بھی اور ماضی میں ہونے والے مذاکرات کی بھی جو جنگ پر منتج ہوا قدردانی کرتے ہیں۔

عمان کے وزیرخارجہ بدرالبوسعیدی نے اس مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں کہا کہ یمن و فلسطین کے مسئلے، علاقے کی تازہ ترین صورتحال اورآزاد فلسطینی ریاست کے قیام  پر ان کے ساتھ گفتگو ہوئی اور ان مسائل کے بارے میں دونوں ممالک کا موقف یکساں ہے۔

عمان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم یمن کے حوالے سے ہر قسم کے مثبت اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں، اس لئے کہ ڈپلومیسی ہی بحرانوں سے نکلنےاور کشیدگی کو کم کرنے کا واحد راستہ ہے اور اس طریقے سے علاقے میں کشیدگی کو روکا جا سکتا ہے۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

بدرالبوسعیدی نے علاقائی مسائل کے حوالے سے عمان اور ایران کے باہمی تعاون کے تناظر میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ باہمی تعاون کیلئے علاقے کے تمام ممالک کو شریک کیا جانا اہم ہے اورعمان کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام ممالک کے مابین مذاکرات اور گفتگو ضروری ہے اور ہمیں خوشی ک ہے کہ اس حوالے سے ہماری کوششیں جاری ہیں۔

ٹیگس