صدر ایران کا عراقی عوام سے اظہارِ یکجہتی، حمایت پر شکریہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453045-صدر_ایران_کا_عراقی_عوام_سے_اظہارِ_یکجہتی_حمایت_پر_شکریہ
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عراق کے عوام کی جانب سے ایران پر امریکی صہیونی حالیہ حملوں میں حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی قوم نے اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہو کر بہادری کا مظاہرہ کیا۔
(last modified 2026-03-31T08:40:54+00:00 )
Mar ۳۱, ۲۰۲۶ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • صدر ایران کا عراقی عوام سے اظہارِ یکجہتی، حمایت پر شکریہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عراق کے عوام کی جانب سے ایران پر امریکی صہیونی حالیہ حملوں میں حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی قوم نے اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہو کر بہادری کا مظاہرہ کیا۔

سحرنیوز/ایران: صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ عراق کے عوام کی یہ حمایت محض جغرافیائی قربت کی وجہ سے نہیں بلکہ مشترکہ تاریخ، شناخت اور دینی اقدار کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے عراقی عوام، حکام اور سیکیورٹی فورسز سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے عزم اور استقامت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel