امریکہ کا جدید آبدوز پروگرام ناک آؤٹ ہوگیا: ایرانی پارلیمانی اسپیکر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456282-امریکہ_کا_جدید_آبدوز_پروگرام_ناک_آؤٹ_ہوگیا_ایرانی_پارلیمانی_اسپیکر
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر قالیباف نے جددید ترین ڈرون آبدوز پکڑنے کے سپاہ پاسداران کے کارنامے پر اپنے ردعمل میں امریکہ کے جدید آبدوز پروگرام کو ناک آؤٹ قرار دیا ہے۔
(last modified 2026-09-09T09:04:18+00:00 )
Sep ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کا جدید آبدوز پروگرام ناک آؤٹ ہوگیا: ایرانی پارلیمانی اسپیکر

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر قالیباف نے جددید ترین ڈرون آبدوز پکڑنے کے سپاہ پاسداران کے کارنامے پر اپنے ردعمل میں امریکہ کے جدید آبدوز پروگرام کو ناک آؤٹ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ کی جدید ترین اسمارٹ ربوٹک آبدوز، یو یو وی، سپاہ نیوی کے جال میں پھنس گئی۔

ڈاکٹر قالیباف نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ کا ڈرون آبدوز پروگرام ناک آؤٹ ہوگیا۔

ایران کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کی اس پوسٹ میں کومک تصویری آرٹ کے ذریعے امریکی جنگی وسائل کے پاس سپاہ پاسداران کے جوانوں کی موجود گی  دکھائی گئی ہے جس سے خلیج فارس اور آبنائے ہُرمز پر ان کے مکمل کنٹرول کی نشاندہی ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel