ایڈمیرل سیاری: دشمن کو اس علاقے سے جانا ہی ہوگا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456682-ایڈمیرل_سیاری_دشمن_کو_اس_علاقے_سے_جانا_ہی_ہوگا
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے  کہ دشمن کو شکست ہوچکی ہے، اس کو اپنی تمام تر رسوائیوں کے ساتھ اس علاقے سے جانا ہی ہوگا
(last modified 2026-09-20T13:51:38+00:00 )
Sep ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • ایڈمیرل سیاری: دشمن کو اس علاقے سے جانا ہی ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے  کہ دشمن کو شکست ہوچکی ہے، اس کو اپنی تمام تر رسوائیوں کے ساتھ اس علاقے سے جانا ہی ہوگا

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے اتوار کو ایک فوجی تقریب سے خطاب میں شہیدوں کا راستہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

 انھوں نے کہا کہ آج ملک کی سربلندی ان شہیدوں کے خون کی مرہون منت ہے جنہوں نے، آٹھ سالہ مقدس دفاع اور اس کے بعد دوسری اور تیسری مسلط کردہ جنگ میں استقامت وپائیداری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور اس کو شکست دی۔

 ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ جس طرح دشمن کو آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں شکست ہوئی اور وہ اپنے اہداف حاصل نہ کرسکا، اسی طرح  ، بارہ روزہ مسلط کردہ جنگ اورچا لیس روزہ مسلط کردہ جنگ رمضان میں بھی وہ اپنے اہداف میں ناکام رہا۔

انھوں نے کہا کہ دشمن شکست کھاچکا ہے اور شکست ورسوائی کے ساتھ اس علاقے سے جانے کے سوا اس کے سامنے کوئی راستہ نہیں ہے۔

 ایڈمیرل سیاری نے دشمن کی اس شرمناک شکست کو مسلح افواج کے جوانوں کی استقامت و مجاہدت، عوام کی حمایت اور ملی اتحادویک جہتی کا نتیجہ قرار دیا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel