امریکہ اور صیہونی حکومت ایران میں اندرونی اختلاف پھیلانے کے درپے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457088-امریکہ_اور_صیہونی_حکومت_ایران_میں_اندرونی_اختلاف_پھیلانے_کے_درپے
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت ایران میں اندرونی اختلاف و تفرقہ پھیلانا چاہتے ہیں۔
(last modified 2026-10-18T22:38:52+00:00 )
Sep ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکہ اور صیہونی حکومت ایران میں اندرونی اختلاف پھیلانے کے درپے

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت ایران میں اندرونی اختلاف و تفرقہ پھیلانا چاہتے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے منگل کی شام ایک میٹنگ میں، قومی اتحاد و یکجہتی کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ دشمنانِ ایران نے سمجھ لیا ہے کہ جنگ اور فوجی اقدامات سے ایرانی عوام کو نہیں جھکا سکتے، اس لئے ملک میں اختلاف و تفرقہ پھیلا کر نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، بنابریں موجودہ حالات میں مشکلات اور خطرات سے نمٹنے میں سبھی طبقات اور گروپوں میں یکجہتی اور تعاون ضروری ہے۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ آج امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشیں، ہمارے ملک میں اختلاف و تفرقہ پھیلانے پر مرکوز ہیں اس لئے کہ انھوں نے سمجھ لیا ہے کہ بموں اور میزائلوں سے ہمارے ملک پر قبضہ نہیں کرسکتے۔  

ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی مشارکت، اتحاد اور ہمدلی سے سبھی مشکلات سے نمٹ سکتے ہیں اور دشمنوں کی سبھی سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel