ناگویا ایشین پیرا گیمز اختتام پذیر، ایران ایران چھٹے مقام پر
Oct ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
ناگویا میں ایشین پیرا گیمز اختتام پذیر ہوگئے، اسلامی جمہوریہ ایران نے ان کھیلوں میں چھٹا مقام حاصل کیا۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں منعقدہ ایشین پیرا گیمز اپنے اختتام کو پہنچ گئے، کھیلوں کے اختتام پر ایران نے 102 تمغوں کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے۔
جاپان کے شہر ناگویا میں پیرا ایشین پیرا گیمز 2026 میں اسلامی جمہوریہ ایران نے 26 سونے کے، 36 چاندی کے اور 40 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طورپر 102 تمغے اور چھٹی پوزیشن حاصل کی۔
ایشین پیرا گیمز 2026 میں چین نے پہلی، جاپان نے دوسری اور ازبکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ ہندوستان چوتھے نمبر پر اور جنوبی کوریا پانچویں نمبر پر رہا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس