صدر پزشکیان گزشتہ رات ماسکو پہنچ گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458196-صدر_پزشکیان_گزشتہ_رات_ماسکو_پہنچ_گئے
صدر ایران جی ای سی ایف کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گزشتہ رات ماسکو پہنچ گئے۔ ایران اور دنیا کے 11 دیگر ممالک نے جوہری تنصیبات پر حملوں کو ممنوع اور پرامن مقاصد کے جوہری توانائی استعمال کو تمام ملکوں کا ناقابل تنسیخ حق قرار دیا ہے۔
(last modified 2026-10-27T10:09:18+00:00 )
Oct ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
  • صدر پزشکیان گزشتہ رات ماسکو پہنچ گئے

صدر ایران جی ای سی ایف کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گزشتہ رات ماسکو پہنچ گئے۔ ایران اور دنیا کے 11 دیگر ممالک نے جوہری تنصیبات پر حملوں کو ممنوع اور پرامن مقاصد کے جوہری توانائی استعمال کو تمام ملکوں کا ناقابل تنسیخ حق قرار دیا ہے۔

سحرنیو/ایران: صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم جی ای سی ایف کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو گئے ہیں۔

ماسکو پہنچنے پر روس میں متعین ایران کے سفیر کاظم جلالی اور قائم مقام وزیر تیل حمید بورد جو جی ای سی ایف وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے ماسکو میں موجود تھے اور دیگر شخصیات نے  ہوائی اڈے پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔

صدر ایران کے ساتھ ماسکو جانے والے وفد میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج ماسکو میں جی ای سی ایف کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وہ اپنے اس دورے میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین نیز اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے دوسرے ملکوں کے سربراہوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور تبادلۂ خیال بھی کریں گے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel