وزیر خارجہ سید عباس عراقچی: 48 گھنٹے، 12 وزرائے خارجہ سے گفتگو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458644-وزیر_خارجہ_سید_عباس_عراقچی_48_گھنٹے_12_وزرائے_خارجہ_سے_گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے گزشتہ 48 گھنٹے میں دنیا کے 12 وزرائے خارجہ سے گفتگو کی ہے۔
(last modified 2026-11-07T09:51:51+00:00 )
Nov ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ سید عباس عراقچی: 48 گھنٹے، 12 وزرائے خارجہ سے گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے گزشتہ 48 گھنٹے میں دنیا کے 12 وزرائے خارجہ سے گفتگو کی ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عرا‍قچـی نے ہفتہ 7 نومبر کو انسٹا گرام پر ایک پیغام جاری کرکے بتایا ہے کہ علاقائی حالات، بین الاقوامی صورت حال اور امریکا و صیہونی حکومت کے اشتعال انگیز اور کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات کے بارے میں، گزشتہ 48 گھنٹے میں 12 ملکوں کے وزرائے خارجہ سے تبادلۂ خیال کیا ہے۔

 انھوں نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ ہم نے علاقائی تغیرات اور امریکی و صیہونی حکومتوں کے اشتعال انگیز اقدامات کے نتائج کے بارے میں، عمان، مصر، اردن، سعودی عرب، قطر، قبرص، ترکیہ، کویت، متحدہ عرب امارات، تیونس، عراق اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ  ٹیلی فونی گفتگو کی ہے۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس پیغام میں بتایا ہے کہ ہم نے بارہ ملکوں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونی گفتگو میں، ملکوں کے قومی اقتدار اعلیٰ کے احترام، دھمکیوں اور جارحیت کا سلسلہ بند ہونے اورتخریبی مداخلت سے بیرونی طاقتوں کے پرہیز کرنے کی ضرورت پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور بدامنی بڑھنے کی روک تھام کے سلسلے میں علاقائی ملکوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

انھوں نے اسی کے ساتھ، اس پیغام میں لکھا ہے کہ ہم نے اپنے قومی مفادات اور اقتدار اعلیٰ کے دفاع کے ایران کے حق نیز خطے سے باہر کی طاقتوں کی کسی بھی قسم کی مداخلت کے بغیرعلاقائی ملکوں کے ذریعے اس علاقے میں قیام امن کی ضرورت پر زور دیا ہے۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel