بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر جوابی حملہ
ایران نے بحرین میں دہشت گرد امریکی فوج کے شیخ عیسیٰ اڈے پر جوابی حملہ کیا ہے۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ جارح امریکی فوج کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے جواب میں، بحرین میں دہشت گرد امریکی فوج کے شیخ عیسیٰ اڈے پر جنگی ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔
سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کے جواب ایئرڈیفنس اور الیکٹرانک وار کی کامیاب کارروائیوں نیز امریکا کے ایم کیو سیریز اور ایم کیو-170 جنگی ڈرون طیاروں کو کنٹرول میں لے کر، بطورمال غنیمت حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، بحرین میں امریکا کے شیخ عیسیٰ فوجی اڈے پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا ہے۔
سپاہ نے بتایا ہے کہ بحرین میں دہشت گرد امریکی فوج کے شیخ عیسیٰ اڈے پر تازہ حملے میں اس کے رڈار سسٹم کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران ایک بار پھر خبردار کرتی ہے کہ ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور جارحانہ اقدامات کے لئے، علاقے کی فوجی تنصیبات اور اڈوں سے استفادے کا جواب ضرور دیا جائے گا اور ان اقدامات کے نتائج کی پوری ذمہ داری جارح امریکی فوج کے کمانڈروں پر ہوگی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel