حزب اللہ روزانہ ایک ہزار میزائل اسرائیل پر برسانے کی توانائی رکھتی ہے
صیہونی حکومت کے ایک سینیئر فوجی کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل پر روزانہ ایک ہزار میزائل برسانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
صیہونی حکومت کےناردرن کمانڈ آئی ڈی ایف کے سربراہ میجر جنرل یوئیل اسٹریک نے واللا نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کے دوران کہا کہ حزب اللہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے ہر طرح کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
مذکورہ اسرائیلی کمانڈر نے کہا کہ حزب اللہ اسرائیل کے اسٹریٹیجک ٹھکانوں پر زیادہ سے زیادہ میزائل برسانے کی توانائی رکھتا ہے اور اس کے پاس اس کے لئے ساز وسامان بھی موجود ہیں۔ اسرائیلی کمانڈر یوئیل اسٹریک نے کہا کہ مستقبل میں ممکنہ جنگ کے دوران اگر ضروری ہوا تو اسرائیل کی شمالی سرحدوں پر واقع سبھی رہائشی علاقوں کو خالی کرالیا جائے گا۔
اس سے پہلے بھی صیہونی حکومت کے بعض فوجی کمانڈروں کا یہ بیان سامنے آچکا ہے کہ دوہزار انیس اسرائیل کے لئے سخت اور پیچیدہ سال ثابت ہوگا۔
اسرائیل کے ایک اور فوجی کمانڈر تامیریدعی نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ حزب اللہ کے میزائل مقبوضہ فلسطین کے ہر علاقے کو نشانہ بنانے کی توانائی رکھتے ہیں۔