May ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • یمن میں قیدیوں کا تبادلہ

اقوام متحدہ کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے موقع پر صنعاء کا کہنا ہے کہ 6 فوجی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

قیدیوں کا تبادلہ یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کا ایک ایسا بنیادی موضوع ہے جس کے سلسلے میں انجام پانے والی کوششیں اکثر ناکام رہی ہیں اور صرف بعض مواقع آئے ہیں جب مقامی افراد کی ثالثی کے نتیجے میں کچھ قیدیوں کی رہائی انجام پا سکی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی سالویشن حکومت میں قیدیوں کے امور کی قومی کمیٹی کے سربراہ عبد القادر المرتضی نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے 6 قیدیوں کو صوبہ شبوہ میں رہا کر دیا گیا ہے۔

المرتضی نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام، جنگی قیدیوں کی رہائی سے متعلق مسئلے اور سمجھوتے پرعمل درآمد کے سلسلے میں مؤثر واقع ہو سکتا ہے۔ قیدیوں کے امور کی قومی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے دسیوں معاہدے ہو چکے ہیں تاہم سعودی انتظامیہ کی طرف سے رکاوٹیں سامنے آتی ہیں جو قیدیوں کے حوالے سے ایک جرم مانا جاتا ہے۔

ٹیگس