Jun ۲۲, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۷ Asia/Tehran
  • دشمن صنعا پر قبضے کی تیاری کر رہا ہے : انصار اللہ

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دشمن نے صنعاء پر قبضہ کرنے کے لیے بڑے فوجی حملوں کی تیاری کر رکھی تھی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے تاکید کی کہ جارح سعودی اتحاد صنعا پر زبردست بمباری اور قبضے کے لیے تیار ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ یمنی عوام نے جارح اتحاد کا مقابلہ کرنے کے لیے صنعا پر انحصار و بھروسہ کیا تھا جس نے مختلف صوبوں کے مہاجرین کی میزبانی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ صنعا آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور سعودی اتحاد نے صنعا پر بڑے پیمانے پر بمباری کی اور اس میں انتہائی گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا، صنعا کے خلاف ممنوعہ بین الاقوامی ہتھیاروں کا استعمال کیا اور بڑے فوجی حملوں کے ذریعے اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

عبد الملک الحوثی نے کہا کہ دشمنوں نے صنعا پر قبضے کے لیے بڑے فوجی حملوں کی تیاری کی تھی اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے اربوں ڈالر مختص کیے تھے، انہوں نے صنعا پر قبضے کے لیے ہر ممکن کوشش کی لیکن آخر کار انہیں یقین ہو گیا کہ "صنعا بہت دور ہے۔" اور کہنے لگے کہ ریاض قریب ہے۔

المسیرہ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنما نے کہا کہ دشمنوں کی سازشوں میں سے ایک سازش صنعا کو اندر سے اکھاڑ پھینکنا ہے اور گزشتہ دسمبر میں ہونے والے فتنے کو خدا کی مدد سے ناکام بنا دیا گیا۔

انہوں نے صنعا میں یمنی شہریوں کو سیکورٹی آپریشنز اور کار بم دھماکوں میں نشانہ بنانے کے لیے سعودی جارح اتحاد کے دھماکوں کے منصوبوں کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ان میں سے بہت سی سازشیں خدا کی مدد سے ناکام ہوئیں۔

یمنی انصار اللہ کے رہنما نے کہا کہ دشمن اقتصادی دباؤ اور ناداری و غریبی کے ذریعے عوام کو افراتفری اور خانہ جنگی کی طرف لے جائیں گے لیکن عوام کی بیداری کی سطح بالخصوص صنعا میں دشمنوں کو چونکا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دشمن جو یمن کے خلاف جنگ کو دو ہفتوں یا دو ماہ میں مکمل کرنے کی امید رکھتے تھے، اب آٹھویں سال میں داخل ہو چکی ہے اور نا امید محسوس کر رہے ہیں کیونکہ ہماری قوم نے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کیا تھا لیکن انہوں نے امریکہ پر بھروسہ کیا اور صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کیا۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے زور دے کر کہا کہ قوم نے کسی پر حملہ نہیں کیا ہے لیکن یہ کوئی آسان لقمہ نہیں ہے اور دشمنوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ یمن کے خلاف جارحیت کا جاری رہنا بے سود ہے اور وہ کبھی اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکیں گے۔

 

ٹیگس