Jun ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کے فوجی اڈے عین الاسد میں خوفناک آتشزدگی

عراق میں امریکی دہشتگردوں کے اڈے میں خوفناک آتشزدگی ہوئی ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے خبری ذرائع  کا کہنا ہے کہ صوبہ الانبار میں امریکہ کے فوجی اڈے عین الاسد میں لگنے والی آگ سے اس فوجی اڈے کا ایک بڑا حصہ جل گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس خوفناک آتش زدگی کے نتیجے میں  30 ٹرالر جل گئے جو دہشتگردی  کے خلاف جدوجہد کیلئے نیٹو کے پہلے قافلے سے متعلق تھے۔ ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

امریکہ نے 2014 میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے عراق کے ایک تھائی حصے پرقبضہ کیا اور داعش کے خلاف عالمی اتحاد تشکیل دے کر 3 ہزار فوجیوں کو عراق میں تعینات کیا جن میں سے 2500 صرف امریکی فوجی تھے۔

عراق میں داعش کی شکست کے بعد عراقی عوام اور حکومت نے عراق سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس