فلسطینیوں کی میزائل صلاحیتوں سے صیہونی حکومت حیران و پریشان
تحریک حماس کے سینئر رہنما اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ استقامت کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور صیہونیوں کے ساتھ مختلف جنگوں میں اس کا مشاہدہ کیا گیا ہے
تحریک حماس نے حالیہ برسوں میں متعدد میزائل تجربےاور فوجی مشقیں انجام دے کر اپنی استقامتی صلاحیتوں کو بڑھایا ہے اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں دفاعی طاقت پیدا کی ہے.
اسماعیل رضوان نے منگل کو غزہ میں ایران پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ استقامت کے میزائل، صیہونی حکومت کے تمام علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں اور معینہ اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ تحریک حماس کے رہنما نے کہا کہ فلسطینی استقامت کے میزائلوں کی طاقت نے مقبوضہ فلسطین میں توازن کو درہم برہم کر دیا ہے کیونکہ استقامت کے میزائلوں نے اپنی صلاحیتوں سے صیہونی حکومت کو حیران کر دیا ہے۔
اسماعیل رضوان نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے، بیت المقدس و مسجدالاقصی کے تحفظ اور پورے فلسطین کی آزادی کے لئے دفاعی طاقت حاصل کرنا ضروری ہے۔
تحریک حماس کے رہنما نے کہا کہ فلسطین اور مسجد الاقصی کے دفاع اور صیہونیوں و امریکیوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے عزالدین، القسام، سریاالقدس بریگیڈس اور تمام فلسطینی استقامتی گروہوں کے درمیان اتحاد ضروری ہے۔