سعودی اتحاد کی غنڈہ گردی جاری، یمن کا ایک اور آئل ٹینکر روک لیا
Jul ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
سعودی اتحاد نے یمن کے ایک اور بحری جہاز کو روک لیا ہے۔
المنار کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے یمن کیلئے جانے والے ایک اور بحری جہاز کے روک لیا ہے۔ یمن کی تیل کمپنی کے ترجمان عصام یحیی المتوکل نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد نے 28 ہزار ٹن سے لدے ہوئے اس بحری جہاز کو روک دیا ہے۔
جارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں تیل اور اشیاء خورد و نوش سے لدے اب تک روکے گئے جہازوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ چند ہفتے قبل بھی یمن کی تیل کمپنی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ سعودی اتحاد نے ایک بحری جہاز کو روک لیا تھا جس پر 29 ہزار ٹن ڈیزل لدا ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس بحری جہاز کے پاس اقوام متحدہ کی طرف سے پرمٹ کارڈ ہونے کے باوجود جارح سعودی فورسز نے اسے روکا۔
اس وقت یمن کو دوا، غذا اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔